خانقاہ نقشبندیہؒ آزادیہؒ درود

by khanqah azadia


Education

free



خانقاہ نقشبندیہ آزادیہ ؒ سرکلر روڈ نزد لاہوری گیٹ پشاور شہر میں واقع ہے۔ بانی خانقاہ حضرت اقدس مولانا سید فیروز شاہ صاحب بخاری دامت برکاتہم نے اس کو اپنے شیخ اعلیٰ حضرت شیخ القران و الحدیث مولانا آزاد گل صاحبؒ (ضلع چارسدہ، ہری چند روڈ، ڈھکی) کے نام سے منسوب کر رکھا ہے۔ جو حضرت اقدس سید فیروز شاہ صاحب بدامت برکاتہم کی کسر نفسی اور اپنے شیخ سے بے پناہ محبت کا مظھر ہے۔ خانقاہ میں مجلس ذکر روزانہ اور ہفتہ وار ترتیب سے منعقد ہوتی ہے۔ روزانہ مجلس ذکر بعد از نماز عشاء منعقد ہوتی ہے۔ جبکہ ہفتہ وار مجلس ذکر شبِ جمعہ کو منعقد ہوتی ہے۔ جس میں حضرت اقدس سید فیروز شاہ صاحب بخاری دامت برکاتہم کا ایمان افروز اصلاحی بیان ہوتا ہے۔ رمضان المبارک میں مجلس ذکر روزانہ افطار سے قبل منعقد ہوتی ہے۔ ماہ رمضان میں اعتکاف کے لئے دوردراز سے احباب تشریف لاتے ہیں۔ ماہ رمضان کے علاوہ بھی احباب اجازت لیکر بہ نیت اصلاح قیام کے لئے آ سکتے ہیں۔